ہمیں کہا جاتا تھا کہ ہیروئن کا انتخاب ہیرو خود کرے گا‘ پریانکا چوپڑا

ممبئی :معروف بالی ووڈ سٹار پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت تھا جب انہیں کہا جاتا تھا کہ فلموں میں ہیروئن کا انتخاب مرد اداکار کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 2002 یا 2003 کی بات ہے جب اس ہیروئن کا فیصلہ فلم کے مرکزی اداکار کرتے تھے۔

مجھے یقین ہے یہ اب بھی بہت سی فلموں کے لیے ہوتا ہے لیکن اب تبدیلی آئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں ایسے بھی لوگوں کا سامنا ہوا جنہوں نے ایسی فلموں پر ان کی حوصلہ شکنی کی جو بعد میں جا کر ان کے کیریئر کے لیے سنگِ میل ثابت ہوئیں۔

پریانکا کے مطابق ان کا خواب ہے کہ فلموں کو جنس کی بنیاد پر رکھنے کے بجائے انہیں ان کی کہانیوں کی وجہ سے پہچانا جائے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.