مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی اور امن کا فروغ چاہتے ہیں، وزیر خارجہ

اسلام آباد: (19 جنوری 2020) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایران، سعودیہ عرب، عمان، امریکا اور قطر کا دورہ کیا جہاں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کیلئے ہم منصبوں سے تعمیری گفتگو ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی اور امن کا فروغ چاہتے ہیں۔ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے مقاصد کے ساتھ کھڑا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے ساتھ ملاقات میں تنازعہ جموں و کشمیر کا معاملہ اٹھایا جبکہ بھارت کے زیر تسلط کشمیریوں کی مشکلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی المیہ پر عالمی برادری کی فوری توجہ پر زور دیا۔ جموں و کشمیر کو اقوام متحدہ قراردادوں، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.