پشاور: نان بائیوں کے انتظامیہ سے مذاکرات ناکام، آج سے ہڑتال کا اعلان

پشاور: ملک بھر میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پرجہاں عوام الناس شدید پریشان ہیں وہیں صوبہ خیبرپختونخوا کے نان بائیوں نے 170 گرام کی روٹی کی قیمت 15 روپے کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انتظامیہ سے ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد نان بائیوں نے آج (بروز پیر) سے ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ انتظامیہ اور محکمہ خوراک نے اس ضمن میں سخت ایکشن لینے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق نان بائیوں نے واضح طور پرکہا ہے کہ اگر 170 گرام کی روٹی کی قیمت سرکاری طور پر 15 روپے مقرر نہ کی گئی تو ان کے لیے تندوروں کو کھولنا اور کاروبار کرنا ناممکن ہوگا۔ انہوں نے پیر سے ہر قیمت پر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.