چنار باغ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کیس: ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع

لاہور: (21 جنوری 2020) احتساب عدالت نے چنار باغ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ میں ملوث ملزم طارق شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی۔ عدالت نے نیب کو کیس سے متعلق ریفرنس جلد پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت لاہور میں گریٹر لاہور المعروف چنار باغ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں اربوں روپے کے فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم ڈیلر و سابق ممبر مینجمنٹ کمیٹی طارق شاہ کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد جج امیر محمد خان کے روبرو پیش کیا گیا۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم طارق شاہ سمیت ملزمان نے ملی بھگت سے آٹھ سو بہتر کنال اراضی فروخت کی۔ ملزم طارق شاہ نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تاحال صرف آٹھ سو پچاس کنال زمین سوسائٹی کو فراہم کی ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم عرفان سلہری نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے سیکڑوں فائلیں غیر قانونی طور پر فروخت کیں اور ڈویلپر پارٹنرز کو اربوں روپے کی ادائیگی کیلئے پیسے بھی نکلوائے۔

عدالت نے ملزم طارق شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں چار فروری تک توسیع کرتے ہوئے نیب کو ریفرنس جلد پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.