میں ماہرہ خان سے زیادہ باصلاحیت ہوں، میرا

اسلام آباد: اسکینڈل کوئین میرا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اداکارہ ماہرہ خان سے زیادہ با صلاحیت ہیں مگر انڈسٹری میں ان کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے۔

حال ہی میں ایک ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں میرا نے پرشکوہ انداز میں کہا کہ خواہ ڈرامہ انڈسٹری ہو یا فلم، ماہرہ خان کو بلاوجہ اہمیت دی جاتی ہے اور ہر لابی انہیں اسپورٹ کرتی ہے اور مجھے زیادہ باصلاحیت ہونے کے باوجود کام نہیں دیا جاتا۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ ماہرہ خان اپنے ٹیلنٹ نہیں شاہ رخ خان کی وجہ سے مشہور ہوئی ہیں جب کہ میں نے اپنے بل بوتے پہ نام بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بطور چائلڈ اسٹار 9 سال کی عمر سے کام کا آغاز کیا اور 11 سال کی عمر میں پہلی فلم کی جب کہ ماہرہ نے 27 سال کی عمر سے کام کرنا شروع کیا لہٰذا یہ کہنا کہ ان کی اور میری عمر میں زیادہ فرق ہے درست نہیں۔

اپنے فیوچر پراجیکٹس کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ وہ ’میرا فلم اینڈ میڈیا ہاؤس‘ کے بینر تلے ایک فلم ڈائریکٹ اور پروڈیوس کرنے جا رہی ہیں جس کی کہانی بھی انہوں نے خود لکھی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.