کاروباری ہفتے کا چوتھا روز: پاکستان اسٹاک مارکیٹ 54 پوائنٹس کی کمی کے بعد بند

کراچی (23 جنوری 2020) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز زبردست اتار چڑھاو دیکھاگیا جس کے بعدمارکیٹ54پوائنٹس کی کمی سے42ہزار506 پربندہوئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا۔ اتار چڑھاو کے بعد مارکیٹ54پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 506 پربندہوئی۔ دن بھرمجموعی طورپر357 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 184کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ149 کےشیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ آج مارکیٹ کی بلندترین سطح 42,906 جبکہ کم ترین 42,439 ریکارڈ کی گئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر10 پیسے کی کمی سے154.90 سے کم ہوکر 154.80 پرآگیا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 9پیسے کے اضافے سے 154.52 سے154.61 روپے پربندہوا۔

دوسری جانب سونا150روپے کی کمی کے بعد فی تولہ90ہزار150روپے پرآگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت128روپے کی کمی سے77ہزار390روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا4 ڈالر کی کمی سے15سو54 ڈالر فی اونس پر آگیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.