فردوس عاشق اعوان سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد: (24 جنوری 2020) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جو علاقائی اور بین الاقوامی امور کے تاریخی روابط اور مشترکہ خیالات پر مبنی ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ برطانیہ نے پاکستان کیلئے اپنی “ٹریول ایڈوائزری” تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سے دونوں ممالک کے مابین سفر اور رابطے میں اضافہ ہوگا۔

ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال کا سہرا وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں موجودہ حکومت کو جاتا ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات نے برطانوی حکومت کے فیصلے کی تعریف کی اور اسے دوطرفہ تعلقات کو تقویت دینے اور پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اہم قرار دیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان اب پرامن اور سازگار ماحول کے ساتھ دنیا کیلئے لئے اوپن ہے۔

انہوں نے برطانوی ہائی کمشنر کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی جانب سے سنگین انسانی حقوق کی پامالیوں سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ برطانوی حکومت بین الاقوامی برادری کے بااثر رکن ہونے کے ناطے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.