چین میں منفرد ریسٹورنٹ جسے روبوٹس چلاتے

چین میں منفرد ریسٹورنٹ جسے روبوٹس چلاتے ہیں۔

تفصیالت کے مطابق چین میں منفرد ریسٹورنٹ جسے انسان نہیں بلکہ روبوٹس چلاتے ہیں۔

چین کے شہر گوانگزو میں ایک ایسا منفرد ریسٹورنٹ کھل گیا ہے جس کی پورے ملک میں مثال نہیں ملتی ہے۔

چین کے شہر گوانگزو میں کھلنے والا یہ ریسٹورنٹ روبوٹس چلاتے ہیں یہاں تک کہ تمام کھانے اور مشروبات بھی روبوٹک مشینیں ہی تیار کرتی ہیں۔

اس ریسٹورنٹ کی خصوصیت یہ ہے کہ گاہگوں کو کھانے کی فراہمی کے لیے 46 قسم کے مختلف روبوٹس موجود ہیں۔

اس کے علاوہ  کھانوں کا معیار برقرار رکھنے کیلئے فوڈ ٹیسٹنگ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔

واضح رہے اس ریسٹورنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ شہری آئیں، آرڈر دیں اور روبوٹس کے بنائے ہوئے کھانوں سے لطف اندوز ہوں۔

اس سے قبل جاپان کے ایک اسکول نے طالب علموں کو اجازت دے دی تھی کہ وہ بیماری کی صورت میں اپنی جگہ روبورٹ کو اسکول بھیج کر حاضری لگا سکتے ہیں۔

 ٹوکیو کے شمال مشرقی علاقے میں واقع ضلع کساما کے’ٹوموبے ہیگاسی‘اسکول نے اعلان کیا تھا کہ طالب علم بیماری کی صورت میں چھٹی کر کے اپنی جگہ روبوٹ بھیج کر حاضری لگا سکتے ہیں۔

https://videos.dailymail.co.uk/video/mol/2019/11/26/2640909506045851146/640x360_MP4_2640909506045851146.mp4ذرائع کے مطابق روبوٹ کا ماڈل ’اوری ہمی‘ کو ہی کلاس میں حاضری کی اجازت دی گئی تھی، چھٹی کرنے والا طالب علم روبوٹ کا ڈیٹا کھول دے گا اور پھر وہ ہونے والی کلاس سمیت دیگر سرگرمیوں کو ریکارڈ کرے گا۔

اس روبو ٹ کی قابل ذکر با ت یہ بھی ہے کہ اس میں ایسا سسٹم بھی نصب ہے کہ طالب علم گھر بیٹھ کر اُس کی مدد سے کلاس میں ہونے والی تمام سرگرمیوں کو براہ راست دیکھ سکے گا اور اسے ٹیبلیٹ یا اسمارٹ فون سے کنٹرول کرسکے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر کے مہینے میں موسم کی تبدیلی کے باعث بہت سارے طالب علموں نے ایک ساتھ چھٹی کرلی تھی جس کی وجہ سے تعلیم کا حرج ہوا تھا اور یہ رو بو ٹ بھی اسی سلسلے میں متعارف کر وایا گیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.