کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کا ہم وطنوں کو انتباہ جاری

اسلام آباد: (26 جنوری 2020) چین کے شہر ووہان سے خطرناک کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے نے ہم وطنوں کو انتباہ جاری کردیا۔ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ثابت ہوچکا کہ کرونا وائرس ایک سے دوسرے انسان کو منتقل ہوتا ہے۔

چین کے شہر ووہان سے خطرناک کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے نے ہم وطنوں کو انتباہ جاری کردیا۔پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ثابت ہوچکا کہ کرونا وائرس ایک سے دوسرے انسان کو منتقل ہوتا ہے۔

ووہان میں عوام کو عارضی طور پر طویل فاصلے کے سفر سے روک دیا گیا ہے جبکہ ریلوے اور ہوائی جہازوں کے شیڈول بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ووہان شہر کی حکومت کے اقدامات کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہیں۔پاکستانی کمیونٹی اور طلباء حفظان صحت کا خیال رکھیں اور ایڈوائزری پرعمل کریں۔

سفارتخانے کی جانب سے بیان کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ ووہان میں طلباء سمیت ہم وطنوں سےرابطے میں ہے اور کوئی پاکستانی شہری وائرس سے متاثر ہو تو چینی حکام سےتعاون کریں ۔ جن طلبا کی ویزا معیاد ختم ہو رہی ہے وہ جامعہ سے سفارتخانہ کو مطلع کریں اور طلبا سمیت پاکستانی کمیونٹی سفارتی مشن سے معاونت کیلئےرابطہ ہر صورت یقینی بنائے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.