’’بھائی آرہا ہے‘‘ علی ظفر نے مداحوں کی خواہش پوری کردی

معروف گلوکار علی ظفر نے مداحوں کی جانب سے  پاکستان سپر لیگ کیلئے اپنے طور پر گانا بنانے کی فرمائش پوری کرنے کیلئے گانے پر کام شروع کردیا ہے۔

مداحوں کی کوششیں رنگ لے آئیں، سوشل میڈیا پر پاکستان سپر لیگ فائیو کے گانے پر مداحوں کی تنقید کے بعد علی ظفر نے اپنے طور پر نیا گانا تیار کرنے کا اعلان کیا جس پر انہوں نے کام شروع کردیا ہے۔

مداحوں نے علی ظفر سے پی ایس ایل کا گانا بنانے کی فرمائش اس وقت شروع کی جب پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں آفیشل گانا پورا نہ چلانے پر علی عظمت نے ایک انٹرویو  دیا اورصورتحال کا ذمہ دار حریف گلوکاروں کو قرار دیا جب کہ اس الزام کے جواب میں علی ظفر نے سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیو جاری کی۔

جس کے بعد علی ظفر نے مداحوں کی جانب سے  پاکستان سپر لیگ کیلئے اپنے طور پر گانا بنانے کی فرمائش پوری کرتے ہوئے اس گانے کا ٹیزز ’’بھائی آرہا ہے‘‘ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردیا جس کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.