کاروباری ہفتے کا پہلا روز: پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1105 پوائنٹس کی کمی کے بعد بند

کراچی: (24 فروری 2020) کروناوائرس کے باعث دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی چھائی رہی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں 11سو سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کرونا وائرس کی زد میں چین کے بعد ایران اور دیگر ممالک بھی آگئے جس کے اثرات دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ پر دیکھے گئے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کرونا وائرس کی خبروں کے باعث شدید مندی دیکھی گئی۔

مارکیٹ 1105 پوائنٹس کی کمی سے 40ہزار کی حد گنواکر 39 ہزار143 کی سطح پر بند ہوئی۔ ایک روزہ مندی کے باعث مارکیٹ میں 2.82 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کے بعد ایران میں کروناوائرس کی اطلاعات کے بعددنیا بھرکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی جس کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی دیکھے گئے اسی سبب سرمایہ کار محتاط ہوگئے جس کے باعث مارکیٹ کے آغاز سے اختتام تک میں مندی چھائی رہی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.