ظفرمرزاکاتفتان میں کروناوائرس کی روک تھام کیلئےانتظامات کاجائزہ

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاک ایران سرحدی علاقے تفتان کا دورہ کیا اور کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ 97 فیصد مریض مکمل صحت یاب ہوجاتے ہیں۔

جمعرات کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا صوبائی وزراء  کے ہمراہ تفتان پہنچے۔ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں حکام نے انہیں بریفننگ دی۔

ظفر مرزا نے تفتان سرحد پر کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ظفر مرزاء نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے، تمام ہوائی اڈوں اور زمینی راستوں پر اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔

ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز قائم کیئے جارہے ہیں،عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.