جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ریفرنس فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد: (27 فروری 2020) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل نے وفاقی حکومت سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ریفرنس فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جاری مشترکہ اعلامیہ میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر قانون کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف بدنیتی پر مبنی جو ریفرنس تیار کیا گیا تھا اس کے عوامل اور محرکات مکمل طور پر آشکار ہوچکے ہیں۔ عدلیہ کو تقسیم کرنے میں ناکامی کے بعد اب وفاقی وزیر قانون وکلاء برادری کو منقسم کرنے پر عمل پیرا ہے۔

سابق اٹارنی جنرل کے استعفیٰ اور نئے اٹارنی جنرل کی جانب سے ریفرنس میں حکومتی نمائندگی سے انکار سازش کو بے نقاب کرنے کیلئے کافی ہیں۔ اس لیے وکلاء برادری یہ مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ریفرنس واپس لے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.