وزیراعلیٰ پنجاب کا مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس کو مزید موثر اور داخلی راستوں کی سخت مانیٹرنگ کا حکم

لاہور: (27 فروری 2020) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے بھر میں مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس کو مزید موثر اور داخلی راستوں کی سخت مانیٹرنگ کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور حکومتی اقدامات کا جائزے لینے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کرونا وائرس کی مانیٹرنگ کمیٹی روزانہ میٹنگ کر کے صورتحال کا جائزہ لے گی اور اقدامات تجویز کرے گی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کرونا وائرس سے متعلقہ ضروری سازوسامان ہنگامی طور پر منگوانے کی منظور ی دے دی جبکہ محکمہ خزانہ نے کرونا وائرس سے متعلقہ ضروری سازوسامان خریدنے کیلئے دو سو چھتیس ملین روپے جاری کردیئے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے سہولت موجود ہے۔ ایئرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ کیلئے محکمہ صحت کا اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر چوبیس گھنٹوں میں عملدرآمد کرتے ہوئے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوانے کے احکامات جاری کیے گئے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.