بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے چاند پر پلاٹ خریدا، اسے دیکھنے کے لئے کتنے لاکھ روپے کی ٹیلی سکوپ خرید رکھی تھی؟ والد نے بڑا انکشاف کردیا

image

بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے والد نے انکشاف کیا کہ ان کے بیٹے نے چاند پر زمین خرید رکھی تھی۔

اپنے ایک انٹرویو میں سشانت کے والد کا کہنا تھا کہ سشانت نے چاند پر پلاٹ خرید رکھا تھا، وہ چاند پر جانے کا خواہشمند تھا، اس نے چاند پر اپنا پلاٹ دیکھنے کیلئے 55 لاکھ روپے کی ٹیلی سکوپ خریدی تھی۔ وہ سارا دن ٹیلی سکوپ سے چاند پر اپنا پلاٹ ہی دیکھتا رہتا تھا۔

سشانت کے والد نے مزید بتایا کہ ان کا بیٹا اپنی ریاست بہار کے لوگوں کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتا تھا، وہ لوگوں کی مدد کرنا چاہتا تھا، اس حوالے سے اس نے منصوبے بھی بنائے تھے لیکن اسے وقت نہیں مل سکا۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.