پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں میں اسپیشلسٹ کیڈر ڈاکٹرز کی سیٹیں خالی

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب بھرکے ٹیچنگ اسپتالوں میں چھ سو نو اسپیشلسٹکیڈر ڈاکٹروں کی سیٹیں عرصہ دراز سے خالی ہیں،جس کے باعث علاج معالجے کے لئے مریضوںکو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

کورونا کے وار پر وار لیکن پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں میں ڈاکٹروںکی قلت ہے ، سب سے زیادہ انستھیزیا شعبے کی 179 اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی سیٹیں خالی ہیں،76 ریڈیالوجسٹ ،بائیس ماہر نفسیات،پچیس جنرل سرجن ،دس یورلوجسٹ اور چھ ٹی بی چسٹ کیآسامیاں خالی ہیں ۔

اکیس کارڈیالوجسٹ،دو پلاسٹک سرجن،تین ہیما ٹالوجسٹ اور ایک مالیکولراسپیشلسٹکی سیٹ بھی خالی ہے ۔

ایک پیڈیاٹرک سرجن ، 10ای این ٹی اسپیشلسٹ ، 8ماہر امراض چشم اور14آرتھوپیڈکسرجن کی اسامیاں بھی خالی ہیں جبکہ برن اسپیشلسٹ کی ایک،پانچ ڈرماٹالوجسٹ ،چار آئیسی یو اسپیشلسٹ اور ایکو اسپیشلسٹ کی ایک اسامی خالی ہے۔

پلمانولوجسٹ اور فزیو تھراپسٹ کی دو دو جبکہ فزیالوجسٹ،تھروکس سرجناور بحالی معذوراں کی ایک ایک سیٹ خالی ہے،پیڈزفزیشن ، پیڈز پتھالوجسٹ ، چائلڈ سائیکاٹرسٹکی ایک ایک،چھ نیورولوجسٹ اور جنرل فزیشن کی انتیس سیٹوں کے علاوہ متعدد شعبوں میںسیٹیں خالی ہیں۔

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نےسیکڑوں خالیاسامیوں پر مستقل بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

54