اداکارہ سجل علی کی بہن اداکارہ صبور علی ڈرامہ انڈسٹری میں بڑی مشہور ہیں ایک نجی ٹی پر انٹرویو کے دوران ہوسٹ نے والدہ کے بارے میں سوال کیا تو صبور آبدیدہ ہوگئیں۔
انھوں نے بتایا کہ:
" میری والدہ ۱۶ دن تکلیف میں رہیں، ہم عمرہ کر کے آئے اور اس کے بعد سے ہی امی کی طبیعت خراب ہوئی، ڈاکٹرز نے امی کو وینٹی لیٹر پر ڈالنے کا کہا،
لیکن امی زندگی میں کئی مرتبہ کہہ چکی تھیں کہ مجھے وینٹی لیٹر پر کبھی نہیں رکھنا چاہے کچھ بھی ہو جائے وہ ایک بہت اذیت جاک مرحلہ ہے میں نہیں سہہ سکتی۔"
میں نے سجل اور اپنے بھائی علی سے کہا کہ:
سب سے زیادہ حیران کن مرحلہ وہ تھا کہ جب:
" ڈاکٹرز نے دیکھا اور کہا کہ امی کی سانسیں نہیں لیکن آپ ایک مرتبہ آواز لگا کر دیکھیں، میرے چھوٹے بھائی علی نے آواز لگائی امی کو تو امی نے آنکھیں کھول لیں، جس پر عملہ حیران ہوا کہ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا کہ سانسیں ختم ہوجائیں اور مریض آنکھیں کھول ر دیکھ لے"۔
لیکن بالاخر امی ہمیں دنیا میں اکیلا چھوڑ کر چلی ہی گئیں، امی کے جانے کے بعد ابو ہماری زندگی میں واپس آئے لیکن ہم نے خود کو اتنا مصروف کرلیا کہ امی کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتے۔