بارش رکنے کے باوجود مٹی کے تودے گرنے کا خطرہ موجود ہے، جاپانی محکمہ موسمیات

جاپانی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شدید بارشوں سے متاثرہ علاقے بدترین صورتحال سے نکل چکے ہیں تاہم مٹی کے تودے گرنے کا خطرہ بدستور موجود ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ شیمانے میں پانی اترنا شروع ہو گیا ہے، علاقے کے ایک دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے سے مکانات زیر آب آگئے تھے۔ گوتسو شہر میں 6 ہزار سے زائد رہائشیوں کے لیے انخلاءکا حکم اب بھی مو¿ثر ہے۔جنوب مغربی علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، 10 افراد بدستور لاپتا ہیں جبکہ 77 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکومت کے مطابق ملک کے نصف صوبوں میں 15 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے یا وہ تباہ ہو چکے ہیں۔ پنجاب اسمبلی : مجالس قائمہ کو بااختیار بنانے کا فیصلہ ، کمیٹی قائم ، اپوزیشن ارکان بھی شامل ہونگے

پنجاب اسمبلی : مجالس قائمہ کو بااختیار بنانے کا فیصلہ ، کمیٹی قائم ، اپوزیشن ارکان بھی شامل ہونگے


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

17