گھوٹکی: پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

گھوٹکی: (16 جولائی 2020) قادر پور روڈ پر ڈاکوؤں اور پولیس میں مبینہ مقابلہ۔ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس نے دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔

گھوٹکی کے علاقے قادر پور روڈ پر ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مبینہ مقابلہ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیئے گئے۔ ماڈل پولیس اسٹیشن اے سکیشن گھوٹکی کے ایس ایچ او عبد الملک بھٹو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ڈاکوؤں کی شناخت وقار اور ظہیر چاچڑ کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتارملزمان پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ہیں۔ ملزمان سے شہید اہلکار کی رائفل اور واردات میں استعمال کی گئی کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی ہیں۔ دونوں ملزمان قادر پور روڈ پر ڈکیتی کی ارادے سے موجود تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

7