کے الیکٹرک کیخلاف انکوائری ، نیب کا نیا حکم نامہ جاری

چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے عوامی شکایات اور میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک پر الزام ہے کہ اس نے غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے ساتھ اربوں روپے کی اووربلنگ کی۔

ویب ڈیسک : اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی پیداوار کے لیے سرمایہ کاری کرنا تھی،کے الیکٹرک پر اس معاہدے کی مبینہ طور پر مکمل پاسداری نہ کرنے کا بھی الزام ہے۔

چیئرمین نیب نے نیب کراچی کو کے الیکٹرک سے معاہدہ کی کاپی سمیت متعلقہ دستاویزات اور سرمایہ کاری کی تفصیلات حاصل کرنےکی ہدایت کردی ہے جب کہ انہوں نے  نیب کراچی کو کے الیکٹرک کے خلاف 3 ماہ میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

چیئرمین قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ نیب قانون کے مطابق ہمیشہ اپنے فرائض سر انجام دینے پر یقین رکھتا ہے،کے الیکٹرک کو اووربلنگ کی مد میں مبینہ طورپر اربوں روپے ہتھیانےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔

چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ  نیب بلاتفریق احتساب پر یقین رکھتا ہے، نیب کے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ اور معاہدے کی پاسداری نہ کرنےکی اجازت  بھی نہیں دے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

36