مقبوضہ کشمیر میں مظاہروں کے ڈر سے مزید پابندیاں عائد، سرینگر میں کرفیو نافذ

نئی دہلی : بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی نیم خودمختار حیثیت ختم کرنے کے جابرانہ اقدام کو ایک برس مکمل ہونے پر احتجاجی مظاہروں کے ڈر سے پوری وادی میں مزید پابندیا ں عائد کر کے کرفیو نافذ کردیا گیا۔

direction:rtl;unicode-bidi:embed">

line-height:150%;Jameel Noori Nastaleeq"">فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مرکزی شہر سری نگر کے لیے 3 اگست کو جاری کردہ حکومتی ہدایت نامے میں کہا گیا کہ ’یہ پابندیاں فوری طور پر نافذ ہوں گی اور 4 اور 5 اگست تک نافذ العمل رہیں گی'۔اس ضمن میں ایک سینئر پولیس عہدیدار نے شناخت پوشیدہ رکھنے کی شرط پر خبررساں ادارے کو بتایا کہ ’کشمیر کے تمام اضلاع میں مکمل طور پر کرفیو نافذ رہے گا۔کرفیو کے دوران صرف اور صرف خصوصی سرکاری پاس کے ذریعے نقل و حرکت ممکن ہے جو ضروری سروسز مثلاً پولیس اور طبی عملے کے لیے جاری کیے جاتے ہیں جبکہ باقی کشمیری عوام گھروں میں محصور رہیں گے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

12