پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ منال خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے تلخ ترین دن کے بارے میں بتایا۔
اداکارہ منال خان کا کہنا تھا کہ میں محض 13 برس کی تھی جب میں نے اپنا پہلا ڈرامہ سیریل کیا، ڈرامہ کا نام کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی تھا۔
منال خان نے بتایا کہ اس میں ایک سین تھا جس میں مجھے سڑک پر بھیک مانگنی تھی، میرے ڈائریکٹر مجھے شاہراہِ فیصل پر لے گئے اور کیمرہ نصب کرنے کے بعد مجھے کہا جاؤ اور بھیک مانگو، ہم اس کے لیے ایکٹرز نہیں لائیں گے۔
منال خان نے بتایا کہ یہ سن کر میں کافی گھبرا گئی، جب میں نے شیشے صاف کرنا شروع کیے تو لوگوں نے مجھے دھتکارا، میں نے جب پیسے مانگے تو ان لوگوں کا جیسا رویہ تھا اسے میں آج تک نہیں بھول پائی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے بھیانک ترین دن تھا۔
منال خان نے اس حوالے سے مزید کیا کہا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔۔۔