لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ،جبکہ بالائی خیبر پختونخواہ ،بالائی سندھ، اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔ترجمان کےمطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب میں موسم گرم اور خشک رہا۔ ترجمان کے مطابق بدھ کے روز لاہور میں ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت کم سے کم36ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ39ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 52فیصد ریکارڈ کیا گیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

48