لاہور: 8 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

گرفتار ملزم کی تصویر

پولیس نے شفیق آباد کے علاقے میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو واقعہ کی اطلاع ملنے پر 1 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کیا گیا۔ ملزم سیف مسیح نے 2 روز قبل اپنے گھر میں بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزم بچی کا قریبی رشتہ دار بھی ہے۔

میو اسپتال کے ڈاکٹر کی جانب بچی سے زیادتی کی تصدیق کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تھانہ شفیق آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ملزم کو بروقت پکڑنے پر سی سی پی او کی جانب سے ایس ایچ او شفیق آباد کو شاباش بھی دی گئی۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ ملزم کو اس کے کیفر کرادر تک پہنچایا جائے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

23