کاروباری ہفتے کا دوسرا روز: پاکستان اسٹاک مارکیٹ 184 پوائنٹس کی کمی کے بعد بند

کراچی: (15 ستمبر 2020) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ملا جلا رجحان رہا۔ اتار چڑھاو کے بعد مارکیٹ 184پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں 184پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ مارکیٹ184 پوائنٹس کی کمی سے42ہزار 346 پربندہوئی۔ دن بھرمجموعی طور پر 389 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 249 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 123کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42,831 جبکہ کم ترین سطح 42,263 رہی۔ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ 300 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا1لاکھ 14ہزار 700 روپے پر پہنچ گیا۔ 10گرام سونے کی قیمت 257 روپے کے اضافے سے 98ہزار 337 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 15ڈالر کے اضافے سے 1963 روپے پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 166.30 سے بڑھ کر 166.40 پر پہنچ گیا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 9پیسے کا اضافہ ہوا۔ ڈالر 166.17 سے بڑھ کر 166.26پر بند ہوا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

132