اولاد کی نعمت سے محروم باپ۔۔۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے 3 ایسے اداکار جنہوں نے اپنی اولاد کو چھوڑ دیا

image

اولاد ایک ایسی نعمت ہے جو ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتی، اس نعمت کی قدر جاننا ہو تو ان ماں باپ سے پوچھیں جن کی گود خالی ہے، لیکن پھر بھی کچھ اداکار ایسے ہیں جنہوں نے اس نعمت کے ملنے کے بعد اسے کھو دیا۔

آج ہم آپ کو ان 3 لوگوں کے بارے میں بتائیں گے جن کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے، جبکہ انہوں نے اپنے بچوں کو چھوڑ دیا ہے۔

1) میکال ذوالفقار

یہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے بہت ہی زبردست اداکار ہیں، انہوں نے کئی نامور ڈراموں میں کام کیا اور بہت نام کمایا۔ میکال کی شادی 2010 میں سارہ بھٹی سے ہوئی، اللہ پاک نے جوڑے کو 2 ننھی پریوں سے نوازا، لیکن بدقسمتی سے ان کی شادی نہ چل سکی اور 7 سال بعد دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔ ان کی بیٹیاں اب اپنی ماں کے ساتھ ہی رہتی ہیں۔

2) شہروز سبزواری

شہروز سبزواری کو یقیناً آپ سب ہی جانتے ہوں گے، انہوں نے 2012 میں اداکارہ سائرہ یوسف سے محبت کی شادی کی، دونوں کی ایک پیاری سی بیٹی نوریح بھی ہے۔ شہروز اور سائرہ دونوں ہی رواں سال اپنی اپنی راہیں جدا کر چکے ہیں جبکہ شہروز نے ماڈل و اداکارہ صدف کنول سے شادی بھی کرلی۔ تاہم نوریح اب سائرہ کے ساتھ ہی رہتی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار شہروز اپنے اکاؤنٹ سے نوریح کے ساتھ تصاویر اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں، جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ اپنی بیٹی سے اکثر ملاقات کرتے ہیں۔

3) محب مرزا

محب مرزا مشہور اداکار اور ہدایتکار بھی ہیں، ان کی شادی اداکارہ آمنہ شیخ کے ساتھ 2005 میں ہوئی تھی۔ دونوں کی ازدواجی زندگی انتہائی خوبصورت اور کامیاب دکھائی دیتی تھی، اللہ نے ان کو شادی کے تقریباً 9 سال بعد بیٹی سے نوازا، بیٹی کی پیدائش کے چند عرصہ بعد ہی دونوں ایک دوسرے سے الگ ہوگئے۔ گزشتہ سال یہ انکشاف محب مرزا نے کیا، جبکہ بیٹی آمنہ کے پاس ہے۔ کچھ ماہ قبل والد کے عالمی دن پر اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ اپ لوڈ کی، جس کے کیپشن میں تحریر کیا کہ 'میرا شمار ان بدقسمت باپ میں ہوتا ہے، جس کو یہ بھی نہیں پتہ کہ اس وقت ان کی بیٹی کہاں ہے؟'


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.