غصہ آیا اور لڑائی شروع ۔۔۔۔۔ پاکستان کے 4 کرکٹرز کی شدید لڑائی نے میدان میں بھی آگ لگا دی، ویڈیو دیکھیں

image

کرکٹ کا کھیل ایک جنون ہے اور دورانِ میچ اکثر و بیشتر کھلاڑیوں کی آپس میں یا پھر حریف ٹیم کے کھلاڑیوں سے تلخ کلامی ہوجاتی ہے۔

ناقص فیلڈنگ ، کپتان کی حکمت عملی پر درست انداز سے عمل پیرا نا کرنے یا پھر بیٹنگ میں دہرائی جانے والی عام غلطیوں کے سبب بھی کھلاڑی اور کپتان آپس میں الجھ پڑتے ہیں۔

آج ہم پاکستان کے اُن 5 کھلاڑیوں کے بارے میں ذکر کریں گے جو ڈریسنگ روم، پریکٹس سیشن اور دوران فیلڈ آپس میں جھگڑ پڑے۔

1- وہاب ریاض اور احمد شہزاد

2016 میں متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے پاکستان سُپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر احمد شہزاد اور پشاور زلمی کے باؤلر وہاب ریاض کے درمیان جھگڑا اس وقت پیش آیا جب احمد شہزاد نے پانچویں اوور کی پہلی گیند پر وہاب ریاض کو زور دار چھکا رسید کیا، پھر اگلی ہی گیند پر وہاب ریاض نے احمد شہزاد کو آوٹ کر دیا جس پر وہاب ریاض کی خوشی دیدنی تھی، وہاب ریاض کے خوشی منانے پر احمد شہزاد بھی تیش میں آگئے تھے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور بات کھیل کے میدان میں ہاتھا پائی تک جا پہنچی، احمد شہزاد نے وہاب ریاض کو دھکا دے ڈالا جس کے بعد دیگر کھلاڑیوں نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔

2- شعیب اَختر اور محمد آصف

پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور بہترین اِن اور آؤٹ سوئنگ باؤلر محمد آصف کے درمیان ماضی میں جھگڑا پیش آچکا ہے۔ سنہ 2007 کے عالمی کپ کے لئے ٹیم کی روانگی سے قبل انہیں ساتھی فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے ساتھ ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا۔ شعیب اختر سنہ 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل محمد آصف کو ڈریسنگ روم میں بلا مارنے کے واقعے میں ملوث ہونے پر وطن واپس بھیج دئے گئے تھے۔

3- سرفراز احمد اور حسن علی

پاکستان کے کامیاب سابق کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ باؤلر حسن علی کے درمیان بھی گرما گرمی دیکھنے میں آچکی ہے۔ سرفراز احمد دورانِ فیلڈ اکثر متحرک اور الرٹ دکھائی دیتے ہیں۔ بعض اوقات وکٹ اسٹمپ کے پیچھے اُونچی آواز میں کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے اور فیلڈر کی ناقص فیلڈنگ پر غصہ بھی کیا کرتے۔ 2018 میں دورہ نیوزی لینڈ پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں سابق کپتان سرفراز احمد حسن علی کی ضرورت سے زیادہ تیز باؤلنگ کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہیں جس پر حسن علی کو بھی غصہ آجاتا ہے اور پھر اگلی گیند پر وہ کیوی ٹیم کے کھلاڑی کو آؤٹ کر کے سرفراز احمد کی جانب غصے بھرے انداز میں دیکھ کر اپنا روایتی جشن مناتے ہیں۔

4- شاہد آفریدی اور جاوید میانداد

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کئی بار تنازعات کا شکار ہوچکے ہیں اور دیگر کرکٹرز کی جانب سے ان پر متعدد بار تنقیدیں کی جاچکی ہیں۔ شاہد آفریدی اپنے فیئر ویل میچ کے معاملے پر سابق عظیم کرکٹر جاوید میانداد کے ساتھ الجھ چکے ہیں۔ کراچی میں ایک تقریب کے دوران صحافی نے میانداد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا کہنا ہے کہ آفریدی الوداعی میچ پیسوں کی خاطر مانگ رہے ہیں جس پر آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ جاوید میانداد کو ہمیشہ سے پیسوں کا مسئلہ رہا ہے اور اب بھی مسئلہ ہے۔ لیکن بعد ازاں دونوں سابق کھلاڑیوں کے درمیان معاملہ طے پاگیا تھا اور اییک دوسرے سے معافی کلامی بھی کی۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.