مذاق میں ہاتھ لیا اور تھوک دیا پھر۔۔۔ عامر خان اور جوہی چاولہ کے درمیان کئی سالوں تک لڑائی کیوں رہی؟

image

ایک وقت تھا جب عامر خان اور جوہی چاولہ کی جوڑی کو فلمی اسکرین پر بہت پسند کیا جاتا تھا لیکن دونوں اداکاروں کے درمیان ایسا کیا معاملہ پیش آیا کہ پھر دونوں سپر استار ایک ساتھ فلموں میں نظر نہیں آئے؟

حال ہی میں فلم عشق کی ریلیز کو 23 سال پورے ہوئے ہیں اور یہ فلم 28 نومبر سنہ 1997ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں عامر خان اور جوہی چاولہ کے علاوہ اجے دیوگن اور کاجول بھی مرکزی کرداروں میں شامل تھے۔

اب آپ جاننا چاہ رہے ہوں گے کہ ایسا کیا ہوا، جو فلم عشق کے بعد عامر خان جوہی چاولہ کی جوڑی پھر کسی دوسری فلموں میں نظر نہیں آئی، تو چلئے آپ کو بتاتے ہیں دراصل جب فلم عشق کی شوٹنگ جاری تھی تو سیٹ پر ایک بار عامر خان نے جوہی چاولہ سے ایسا مذاق کیا، جو ان کے رشتے پر بھاری پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شوٹنگ سیٹ پر عامر خان نے جوہی چاولہ کا ہاتھ مانگا اور کہا کہ انہیں جیوتشی کی جانکاری ہے، تو جوہی چاولہ نے اپنا ہاتھ دکھانے کے لئے عامر خان کو اپنا ہاتھ دیا، لیکن عامر خان نے جوہی چاولہ کے ہاتھ پر تھوک دیا اور وہاں سے بھاگ گئے جس سے وہ بہت ناراض ہوئیں۔ جوہی چاولہ کو عامر خان کا وہ مذاق بالکل پسند نہیں آیا۔

مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے اس مذاق کے سبب جوہی چاولہ فلم تک چھوڑنے کو تیار ہوگئی تھیں، لیکن بعد میں کسی طرح فلم مکمل کی۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں ایک دوسرے سے الگ رہنے لگے تھے اور یہ سلسلہ تقریباً 5 سالوں تک جاری رہا۔ عامر خان اور جوہی چاولہ نے 5 سالوں تک ایک دوسرے سے بات چیت بھی نہیں کی، لیکن بعد میں چیزیں بہتر ہوئیں اور دونوں کے درمیان بات چیت شروع ہوئی۔ حالانکہ اس حادثہ کے بعد دونوں پھر کبھی کسی فلم میں ساتھ نظر نہیں آئے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.