لاہور ایکسپو فیلڈ اسپتال کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ

فوٹو: حکومت پنجاب

کرونا کی دوسری لہر ميں شدت آنے پر پنجاب حکومت نے لاہور کے بڑے اسپتالوں کو ہنگامی الرٹ جاری کر ديا جبکہ ايکسپو فيلڈ اسپتال کو دوبارہ فعال کرنے کا فيصلہ کر لیا۔

پنجاب حکومت کی طرف سے جاری نوٹيفکيشن کے مطابق ايکسپو سينٹر کے ہال نمبر 2 کو کرونا مريضوں کے لیے دوبارہ فعال کيا جا رہا ہے۔

ميں 300 بستروں پر ہائی ڈيپنڈينسی يونٹس تيار کيے گئے ہيں۔ آکسيجن کی کمی کا سامنا کرنے والے مريض فيلڈ اسپتال ميں داخل ہوں گے۔

لاہور کے 4 بڑے اسپتالوں کو بھی ہائی ڈیپنڈینسی یونٹس اور آئی سی یو مکمل فعال رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

کرونا مریضوں کے لیے ایکسپو فیلڈ اسپتال کا افتتاح یکم اپریل 2020 کو کیا گیا تھا جو کہ جولائی کے وسط میں خالی ہوگیا تھا۔ تاہم کرونا کیسز میں اضافے کے باعث دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

51