میڈیکل کالجز، انٹری ٹیسٹ نتائج میں غلطیوں کا انکشاف

image

میڈیکل کالجوں کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج میں غلطیوں کا انکشاف، طالب علموں کے نام اور رول نمبر تبدیل۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل کالجز کے انٹری ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2020 کے نتائج میں غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے، کئی طالب علموں کے نام، رول نمبرز تبدیل ہوئے تو اکثر طالبِ علموں کے انٹری ٹیسٹ نتائج کو فہرست میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔

متاثرہ طلبہ کا کہنا ہےکہ انہوں نے محنت کر کے انٹری ٹیسٹ دئیے مگر انہیں نتائج میں غیر حاضر ظاہر کیا گیا ہے۔

طلبہ کی جانب سے متعدد بارغلطیوں کی شکایات پر پاکستان میڈیکل کمیشن کو انٹری ٹیسٹ کا رزلٹ ویب سائٹ سے ہٹانا پڑ گیا، تاہم بعد میں دوبارہ اس رزلٹ میں موجود غلطیاں درست کر کے اسے اپ لوڈ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں برس ایم ڈی کیٹ میں ایک لاکھ 21ہزار 181 طلبہ نے شرکت کی، تاہم امتحان میں کامیاب ہونے والوں کی تعداد 67 ہزار 611 رہی، کامیاب ہونے والے طلبہ 60 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts