شعیب ملک کی کار حادثے کے بعد حالت کیسی ہے؟ پیغام جاری کر دیا

image

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس سے ان کی اسپورٹس کار فرنٹ سے بری طرح متاثر ہوئی۔

گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے بعد کرکٹر شعیب ملک نے مداحوں کو پیغام دیا ہے کہ میں بالکل ٹھیک اور خیریت سے ہوں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک کی اسپورٹس گاڑی ایک ٹرک سے ٹکراگئی ہے۔

قومی کرکٹر کی گاڑی کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوا کہ شاید انھیں بھی شدید چوٹیں آئیں، تاہم ان کی جانب سے اس معاملے پر بیان سامنے آگیا۔

واضح رہے کہ حادثہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ڈرافٹنگ کے اختتام کے بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے باہر پیش آیا۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.