میں ابھی کام نہیں کروں گی کیونکہ ۔۔۔ روبینہ اشرف شوبز چھوڑنے سے متعلق بتاتے ہوئے

کراچی: پاکستان کی نامور اداکارہ روبینہ اشرف کا کہنا ہے کہ انہوں نے اداکاری چھوڑی نہیں تاہم انہوں نے کچھ وقت کا وقفہ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ روبینہ اشرف نے نجی ٹی وہ پروگرام میں شرکت کی۔ روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ انہوں نے اداکاری چھوڑی نہیں تاہم ایک وقفہ ضرور لیا ہے۔

روبینہ اشرف نے بتایا کہ ان کا ایک ادھورا کام تھا جسے وہ مکمل کروانا چاہتی تھیں اور وہ کام کورونا وائرس کے پیش نظر تمام ایس او پیز کے ساتھ کیا گیا اس کے باوجود وہ پورا وقت تناؤ اور خدشات کا شکار رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد انہوں نے فیصلہ کرلیا کہ اب ان کا بریک لینا ضروری ہے اور وہ کچھ عرصے بعد دوبارہ اسکرین پر کام کرتے نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس جون کے مہینے میں روبینہ اشرف کورونا وائرس کا شکار ہوگئی تھیں، ان کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ آئی سی یو میں ہیں تاہم ان کی بیٹی نے ایسی تمام افواہوں کو مسترد کردیا تھا۔

کئی دن اسپتال میں گزارنے کے بعد روبینہ اشرف صحتیاب ہو کر گھر منتقل ہوگئی تھیں۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

11073