حکومت کی جانب سے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرائے جانے کی تیاری کی جانے لگی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا )نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 95 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 57 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔وزارت خزانہ کل وزیر اعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ حکومت پیٹرولیم لیوی کی شرح میں کمی کرکےعوام کو ریلیف دے سکتی ہے۔نئی قیمتیں پندرہ روز کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔ -->
