اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معاون خصوصی وزیر اعظم ندیم افضل چن کا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو موصول ہو گیا ہے تاہم انھوںنے تاحال اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیںکیا۔ دوسری جانب ندیم افضل چن نے واضح کیا ہے کہ وہ پارٹی میں رہیں گے لیکن عہدہ کسی بھی صورت میں
نہیں لیں گے۔ ذرائع کےمطابق ندیم افضل چن نے گاڑی اور دفتر سمیت دیگر سرکاری مراعات واپس کردیں ہیں۔ گزشتہ روز ترجمانوں کے اجلاس کےبعد ندیم افضل چن نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیاتھا۔ندیم افضل چن پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔
