کیا لاہور کا کچرا بھی سابق حکومت چھوڑ کرگئی تھی

Photo/Online

تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے کہ سارے مسائل پچھلی حکومت چھوڑ کرگئی ہے جس پر مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے ان سے پوچھا کہ کیا لاہور کا کچرا بھی ہم چھوڑ کر گئے تھے۔

سماء ٹی وی کے پروگرام سوال میں گفتگو کرتے ہوئے صداقت عباسی نے کہا کہ عمران خان کو عدالت نے صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا ہے۔ ہمیں بیرون ملک 40 ہزار پاکستانیوں نے فنڈ دیا۔ اس پر فارن فنڈنگ کیس بنایا گیا ہے۔

اس بات پر نہال نے کہا کہ چینی، آٹا، بجلی، پٹرول اور گیس میں کرپشن عمران خان کی حکومت نے کی۔ ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دے کر لاکھوں لوگوں سے روزگار چھین لیا۔ جس ثاقب نثار نے صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا وہ خود صادق و امین نہیں۔

اینکر پرسن احتشام نے صداقت عباسی کو یاد دلایا کہ مسلم لیگ نواز معیشت کی شرح نمو 5 فیصد سے زیادہ پر چھوڑ کرگئے تھے مگر تحریک انصاف نے اس کو منفی کردیا۔ کرونا وائرس سے قبل ہی معیشت بیٹھ گئی تھی۔

اس پر صداقت عباسی نے یہ توجیہ پیش کی کہ سابقہ حکومت قرضے چھوڑ کرگئی تھی۔ ہم نے وہ قرضہ ادا کیا۔ نہال ہاشمی نے برجستہ جواب دیا کہ لاہور کا کچرا بھی مسلم لیگ ن چھوڑ کرگئی تھی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

133