پاکستان آنے والی غیرملکی فضائی عملے کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

فائل فوٹو

برطانیہ، جنوبی افریقہ اور کیٹگری سی ممالک سے آنے والے فضائی عملے کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

نئے سفری احکامات ڈائریکٹرائیر ٹرانسپورٹ سول ایوی ایشن پاکستان عرفان صابر کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ نئی ایڈوائزری کے مطابق برطانیہ، جنوبی افریقہ سمیت کیٹگری سی ممالک سے آنے والا فضائی عملہ منفی پی سی آر ٹیسٹ ہونے پر پاکستان آسکےگا۔

پی سی آر ٹیسٹ پاکستان روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرانا لازم ہوگا۔ کرونا کی علامات نہ ہونے پر برطانیہ، جنوبی افریقہ سمیت کیٹگری سی ممالک کے فضائی عملے کو پاکستان آمد پر پی سی آر ٹیسٹ سے استثنی ہو گا۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پر فضائی عملے کو کرونا ایس اوپیز مکمل ہونے پر الگ کاؤنٹر سے گزارا جائے گا۔ پاکستان پہنچنے پرغیر ملکی فضائی مہمانوں کو فوری طور پر متعلقہ ہوٹلز منتقل کیا جائے گا۔ غیر ملکی فضائی مہمانوں کو ہوٹلز میں قرنطینہ کیا جائے گا۔ اس دوران تمام افراد پر کرونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنا  لازمی ہوگا۔

ایڈوائزری میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہوٹلز میں قرنطینہ کے دوران فضائی مہمانوں کو کھانا بھی کمروں میں فراہم کیا جائے گا اور کسی بھی فضائی مہمان کو کرونا علامات پر محکمہ صحت کے عملہ سے پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

نوٹ: کیٹگری سی میں فی الحال کوئی ملک شامل نہیں۔ اس کیٹگری  میں ممالک کی شمولیت کا فیصلہ اور  اطلاق حالات دیکھ کیا جاتا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

21