پی ڈی ایم کا ٹولہ دشمن کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(روزنامہ اوصاف) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا احتجاج بے معنی ہے، پی ڈی ایم ٹولہ ملک میں عدم استحکام پیدا کر دشمن کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتا ہے، ملک و قوم کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے رہبر نہیںہوسکتے۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے اپنے ایک تازہ بیان میں کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پی ڈی ایم سے نہ کوئی مسئلہ ہے اور نہ ہی کوئی خطرہ، بدقسمتی سے یہ عناصر ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جا کر دشمن کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں،

ن لیگی اپنا مال بناگئے،عوام کو مہنگی بجلی میں پھنسا گئے،شہبازگلانہوں نے کہاکہ ملک و قوم کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے رہبر نہیں، اپوزیشن کی جانب سے نازک حالات میں قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو عوام کا احساس ہے نہ ملک کی پرواہ، یہ لوگ اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے قومی مفادات کو بھی داؤ پر لگا رہے ہیں، اس وقت قوم کو اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی، موجودہ حالات میں منفی سیاست کی ذرا سی بھی گنجائش نہیں، انتشارکی سیاست کرنے والوں کو جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا چاہیے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

30