حادثات سے بچاؤ: موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایئربیگ والی جینز تیار

سویڈن کے ایک ڈیزائنر نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایسی جینز تیار کی ہے جس میں ایئربیگ لگے ہوئے ہیں اور کسی بھی حادثے کی صورت میں فوری طور پر پُھول کر موٹر سائیکل سوار کو بچانے میں مدد دیں گے۔

ویب سائٹ یو پی آئی کے مطابق موسس شاہریور نے یہ جینز تیار کی ہے، وہ اس سے قبل بھی موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایسی جیکٹ بنا چکے ہیں جس میں ایئربیگ لگا ہوا ہے جو دنیا بھر میں استعمال ہو رہی ہے۔ اس کی بدولت حادثے کی صورت میں سوار کی گردن، دونوں بازو، کمر، سینہ اور ریڑھ کی ہڈی وغیرہ محفوظ ہو جاتے ہیں۔

اپنی ایجاد کے حوالے سے موسس کا کہنا ہے کہ ’اگرچہ جیکٹ بھی کافی مفید ہے تاہم یہ ضرورت بہرحال محسوس کی جاتی تھی کہ کسی بھی حادثے میں بائیکرز کی ٹانگیں بری طرح متاثر ہوتی تھیں اور اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہوں نے ایئربیگ والی جینز پر شروع کیا۔

موسس نے اس جینز کے حوالے سے رپورٹ اپنے یوٹیوب چینل پر بھی شیئر کی ہے۔

موسس کے مطابق ’موٹر سائیکل چلانے والے کی ایک ڈوری موٹر سائیکل کے ساتھ باندھی جاتی ہے اور حادثے کی صورت میں جب ڈوری کھنچتی ہے تو فوری طور پر سوار کی ٹانگوں کے اوپر ایئربیگز میں ہوا بھر جاتی ہے اور وہ چوٹ سے محفوظ ہو جاتا ہے۔

’امریکہ میں موٹر سائیکل حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شرح گاڑیوں کے حادثات کے مقابلے میں 28 گنا زیادہ ہے‘ (فوٹو: سوشل میڈیا)

 اگرچہ ایئربیگ والی جینز فی الوقت سویڈن میں ہی دستیاب ہے تاہم موسس پرامید ہیں کہ جلد ہی انہیں دیگر ممالک تک بھی رسائی مل جائے گی۔ وہ اس حوالے سے اسے یورپی یونین کے ہیلتھ اینڈ سیفٹی سٹینڈرڈز کے مطابق بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ’2022 تک ایئربیگ والی جینز کو عام مارکیٹ میں لے آیا جائے گا۔‘

 ایک رپورٹ کے مطابق ’امریکہ میں موٹر سائیکل حادثے میں ہلاک ہونے کی شرح گاڑی کے حادثات میں مرنے والے افراد کے مقابلے میں 28 گنا زیادہ ہے۔‘


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

37