شیخوپورہ: گینگ ریپ کے ملزمان پولیس حراست سے فرار

شیخوپورہ میں تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقے میں دوران ڈکیتی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان پولیس حراست سے فرار ہوگئے۔

تھانہ صدر فاروق آباد پولیس ڈکیتی اور گینگ ریپ کیس میں گرفتار دو بھائیوں کو جائے وقوعہ پر لے جا رہے تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ڈاکوؤں نے پولیس وین پر فائرنگ کردی جس سے پولیس وین کو نقصان بھی پہنچا۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے جوابی فائرنگ بھی کی لیکن حملہ آور دونوں ملزمان جنید اور پرویز کو پولیس حراست سے چھڑوا کر فرار ہو گئے۔

ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر ارشد ڈوگر سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے مقدمہ درج کروا دیا ہے تاحال کوئی پولیس اہلکار گرفتار نہیں ہو سکا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

101