سارہ خان نے سوتیلے بھائی کو تحفے میں کیا دیا؟

image

بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور خان ایک بار پھر والدین بنے ہیں اور ایسے میں کرینہ کو پوری انڈسٹری سے مبارکباد مل رہی ہیں تو وہیں تحائف دینے کے سلسلہ بھی جاری ہے۔ سیف علی خان اور ان کی سابق اہلیہ کی بیٹی سارہ علی خان کرینہ کپور کے دوسرے بچے کیلئے تحفے لیکر پہنچیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر کچھ دنوں سے بہت وائرل ہورہی ہیں۔

گزشتہ ہفتہ کرینہ اور سیف کے نئے گھر پہنچنے والی سارہ علی خان کی تصاویر اور ویڈیوز مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئیں۔ تصاویر میں دیکھا گیا کہ اداکارہ سارہ کرینہ کے لئے گفٹ آئٹمز لے کر آتی ہوئیں نظر آئیں، ساتھ ہی براؤن شاپنگ بیگ بھی نظر آیا۔سارہ کے ہاتھ میں کُل تین گفٹ بیگز نظر آئے۔ لیکن معلوم نہیں ہوسکا کہ انہوں نے تحفے میں کیا دیا۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ اسٹارز کرینہ اور سیف علی خان کے ہاں 21 فروری 2021 کو دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ جبکہ جوڑے کے پہلے بیٹے کی پیدائش سال 2016 میں ہوئی تھی۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts