کورونا وائرس: دنیا میں3لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 11 کروڑ 49 لاکھ87 ہزار سے زائد افراد متاثر اور مرنے والوں کی تعداد25 لاکھ 49 ہزار743 ہوگئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 6 لاکھ سے96ہزار سے زائد  اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 17 لاکھ سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 27 ہزار266 تک پہنچ گئی ہے جبکہ2 کروڑ93 لاکھ14ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ23ہزار سے زائد ہے اورایک لاکھ 57 ہزار275 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: سخت پابندیوں کے خلاف عوام سڑکوں پر 

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 5 لاکھ سے89 ہزار زائد ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 55 ہزار 836 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

روس میں 42 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 86  ہزار 455 ہے۔

برطانیہ میں 41 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 22 ہزار953 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 37 لاکھ 60ہزار سے زائد افراد متاثر اور 86 ہزار803 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 32 لاکھ 4 ہزار531 افراد متاثر اور 69 ہزار 609 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 29 لاکھ38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 97 ہزار945 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

53