کراچی پولیس کی’پاوری کرنے والی‘ خواتین اہلکار معطل

سندھ پولیس کی 3 خواتین اہلکاروں کو ٹک ٹاک پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معطل کردیا گیا ہے۔ خواتین نے مقبول  ٹک ٹاک ایپ پر دو مختلف ویڈیوز شیئر کی تھیں۔

خواتین اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی یوٹیوبر و ولاگر پاوری گرل دنانیر کی حال ہی میں وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو ‘یہ ہماری کار ہے، اور یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری (پارٹی) ہو رہی ہے’ سے متاثر ہو کر دو ویڈیوز بنائی تھیں۔

خواتین اہلکاروں سندھ پولیس کی وردی میں ویڈیو بنائی اور بیک گراؤنڈ میں دنانیر کی آواز کا ہی استعمال کیا۔ دوسری ویڈیو میں خواتین اہلکاروں کی آواز کو سنا جا سکتا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ‘یہ ہم ہیں اور یہ ہماری کار ہے اور یہاں خواری ہو رہی ہے’۔

خواتین پولیس اہلکاروں نے مذکورہ ویڈیوز ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی تھیں۔ ویڈیو مقبول ہونے پر سندھ پولیس نے فوری محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے تینوں کو معطل کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محکمانہ کارروائی کے تحت 3 خواتین کانسٹیبلز سے انکوائری جاری ہے اور ان کی تنخواہ اور تمام الاؤنسز بھی روک دیئے جائیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

128