پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز پاکستان سے باہر نہیں کروائے جائیں گے

پی ایس ایل 6 کے میچز کو ری شیڈول کروانے کیلئے  پی سی بی حکام کا اہم اجلاس 3 گھنٹے بعد ختم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام کا اجلاس 6 بجے شروع ہوا تھا، اجلاس میں پی سی بی چیئرمین احسان مانی،سی ای او وسیم خان ،ڈائریکٹر مارکیٹنگ بابر حمید و دیگر نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہناہے کہ اس موقع پر اجلاس میں حکام کی جانب سے یہ طے کیا گیا ہے کہ  پاکستان سے باہر میچز نہیں کروائے جائیں گے۔

 پی ایس ایل کے لئے ونڈو کے مطابق مئی، جون اور ستمبر میں تاریخیں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز کراچی سے لاہور شفٹ کرنے کی بھی تجویز کی گئی۔

ذرائع کا کہناہے کہ لاہور میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لئے مکمل ہوٹل بک کیا جائے گا، ہوٹل کا عملہ بھی بائیو سکیور ببل کا حصہ ہوگا۔

-->

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

161