صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں شادی نہ کرانے پر دلبرداشتہ نوجوان دوبارہ بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
سکَھر کے 30 سالا نوجوان حنیف کا صبر جواب دے گیا، پنوعاقل کے قریب گاؤں میں حنیف نامی شخص خود سوزی کے لیے کھمبے پر چڑھ گیا۔
ہائی وولٹیج لائن کے پول پر چڑھے شخص کو کھمبے سے اتارنے کے لیے رشتہ دار منت سماجت کرنے لگے۔
ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ حنیف چار ماہ قبل بھی کھمبے پر چڑھ گیا تھا مگر شادی کرانے کی یقین دہانی پر اتر آیا تھا۔
رشتہ داروں نے یہ بھی بتایا کہ وعدہ کے مطابق شادی نہ کرنے پر حنیف دوبارا کھمبے پر چڑھ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کھمبے پر چڑھنے والے شخص کو اتارنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
