حسن علی اور اِن کی اہلیہ نے بیٹی کا کیا منفرد نام رکھا؟ آپ نے بھی پہلے نہیں سنا ہوگا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد اس کی تصویر مداحوں کے ساتھ شئیر کی اور ننھی پری کا نام بھی بتایا۔

تفصیلات کے مطابق سامعہ حسن نے انسٹاگرام پر بیٹی کی تصویر شئیر کی ہے جس کے کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے اپنی ننھی پری کا نام ''ہیلینا'' حسن علی رکھا ہے۔

ہیلینا انتہائی منفرد اور خوبصورت نام ہیں جس کے معنی ہیں ''روحانی روشنی''۔

تاہم سامعہ آرزو نے تصویر شئیر کرتے ہوئے ہیلینا کو اپنی فیملی میں خوش آمدید کہا۔

سوشل میڈیا پر حسن علی کی بیٹی کی تصویر وائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے دونوں کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے 20 اگست 2019 کو بھارتی لڑکی سامعہ آرزو سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے بولر حسن علی نے 6 اپریل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو خوشخبری دی تھی کہ اللہ نے انہیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

14282