فلک شبیر نے سارہ کی صحتیابی پر اہلیہ کو خاص تحفہ دے دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے گلوکار  فلک شبیر نے حال ہی میں اسپتال سے ڈسچارج ہونے پر اہلیہ سارہ خان کو خاص تحفہ دے دیا ہے۔

اداکارہ سارہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں لال گُلاب اور پلیٹ میں ایک براؤنی رکھی ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

اداکارہ نے اس خوبصورت تحفے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سرپرائز ایسے ہوتے ہیں۔‘

تاہم سارہ خان نے یہ نہیں بتایا کہ یہ خوبصورت تحفہ اُنہیں کس نے دیا ہے لیکن مداحوں نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تحفہ یقیناََ آپ کو فلک نے دیا ہوگا۔

مداحوں کے کمنٹس پر ردعمل دیتے ہوئے سارہ خان نے کہا کہ جی ہاں! یہ تحفہ فلک نے دیا ہے۔

 جس پر مداحوں نے کہا کہ آپ ایک خوش قسمت لڑکی ہیں کہ جسے فلک جیسا محبت کرنے والا شوہر ملا۔

واضح رہے کہ سارہ خان ٹائیفائیڈ کا شکار ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے اُنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

سارہ خان کی طبیعت بہتر ہونے کے بعد وہ کل ہی اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر واپس آئی ہیں۔

-->

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

102