اسپیکر کو جوتا مارنے والی بات پر شاہد خاقان عباسی کو نوٹس جاری

مسلم لیگ ن کے رہنما اسمبلی شاہد خاقان عباسی کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جوتا مارنے والی بات پر نوٹس جاری کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو اسمبلی کے قواعد وضوابط کے قاعدہ 21 کے تحت غیر پارلیمانی رویہ اختیار کرنے پر نوٹس جاری ہوا ہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق شاہد خاقان عباسی کےطرز عمل سےاسمبلی کی کارروائی کو آسانی سےچلانے میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ ڈال کر اسپیکر کے منصب کا تمسخر اڑایا۔

متن میں کہا گیا کہ شاہد خاقان عباسی 7 دن میں پوزیشن واضح کریں ورنہ رول 21 کے تحت کارروائی ہو گی۔ مقررہ وقت پرجواب داخل نہ کرنے پر یہ تصور کیا جائے گا کہ دفاع میں کچھ  نہیں کہنا۔

خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو رول 21 کے تحت کسی کی رکنیت معطل کرنے کا اختیا رحاصل ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر اسد قیصر اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے درمیان گرما گرمی ہو گئی تھی۔

شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کو شرم نہیں آتی، میں جوتا اتار کر آپ کو ماروں گا۔

جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے جواب دیا کہ آپ اپنی حد میں رہیں۔ سابق وزیر اعظم اسپیکر قومی اسمبلی کو دھمکیاں دیتے رہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

132