جی جی حدید کی ’بنی کاسٹیوم ‘ میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

فلسطینی نژاد امریکی ماڈل جی جی حدید کی ’فاکس فربنی کاسٹیوم‘ میں تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں ہیں۔

سپر ماڈل کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر کچھ نئی خوبصورت تصاویر شئیر کی گئی ہیں۔

جی جی حدید نے اپنی نئی تصاویر سے ایک بار پھر مداحوں کو اپنے اسٹائل سے متاثر کر دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gigi Hadid (@gigihadid)

جی جی حدید  نے ان تصویروں میں گلابی رنگ کے ’فاکس فربنی کاسٹیوم‘ زیب تن کیا ہوا ہے جو کہ ان کے گھٹنوں تک لمبا ہے۔

جی جی کی تصاویر کو صرف 14 گھنٹوں میں 29 لاکھ 25 ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔

 جبکہ ہزاروں کی تعداد میں مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک اور جی جی حدید کے ہاں گزشتہ سال 24 ستمبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

زین ملک نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع مداحوں کو ایک سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی اور ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’میری بیٹی ہمارے ہاتھوں میں ہے جو خوبصورت اور صحتمند ہے، اپنے موجودہ احساسات کو الفاظ میں ڈھالنا ایک مشکل بلکہ ایک ناممکن کام ہوگا۔‘

-->

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

76