بھارت کی تصاویر نے ہِلا کر رکھ دیا اور۔۔۔ پڑوسی ملک کے لیے دعا کرتے ہوئے کون سے اداکار نے کیا کہا؟

image

بھارت اس وقت شدید کرب کی کیفیت سے گزر رہا ہے، ملک میں روز سینکڑوں کی تعداد میں لوگ دنیا سے رخصت ہو رہے ہیں اور وجہ عالمی وبا کورونا وائرس ہے۔ وبا کی تیسری لہر نے ایسے پنجے گاڑے ہیں کہ کیا بچے، کیا نوجوان اور کیا بزرگ افراد، کوئی نہیں بچ پا رہا۔

ایسے میں بھارت کے لیے پاکستانیوں کی جانب سے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ہمارے ملک کے اداکار بھی پیش پیش ہیں۔

فرحان سعید

معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تمام تر دعائیں بھارت کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔ اللہ کرے کہ یہ وقت انڈیا سمیت پوری دنیا کے لیے آسانی سے گزرے۔ یہ بات یاد رکھیں کہ ہم آپ کے لیے دعا گو ہیں۔


عتیقہ اوڈھو

عتیقہ اوڈھو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اپنے تمام اختلافات کو فراموش کریں اور وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی سطح پر متحد ہو جائیں۔ اس وائرس نے ہمیں اس بات کا احساس دلایا ہے کہ ہمیں معاشرتی یا سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر ایک دوسرے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں پڑوسی ملک بھارت کے لیے خصوصی دُعا بھی کی۔


عثمان خالد بٹ

اداکار عثمان خالد بٹ نے اس حوالے سے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کی تصاویر نے ہِلا کر رکھ دیا ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ یہ قوم جلد ان سب سے باہر نکل آئے۔ اداکار نے نصیحت بھی کی کہ برائے مہربانی سب افراد ماسک کا استعمال لازمی کریں۔


مومنہ مستحسن

معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھارتی شہریوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ عالمی وبا اور انسانیت کے درمیان ہے۔ انہوں نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ کیا ہم اپنے پڑوسیوں کی مدد کر سکتے ہیں؟


ارمینا رانا خان

ارمینا رانا خان نے دعا گو لہجے میں کہا کہ اللہ اس دنیا کو کورونا سے چھٹکارا دے، آمین۔


٭ آپ اِس حوالے سے کیا کہنا چاہیں گے؟ اپنے خیالات کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کرنا نہ بھولیے گا۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.