اماں نے ٹھیلا لگایا ہوا تھا اور پھر۔۔ سرکاری ملازم نے اپنی ماں کا ٹھیلا کیوں ہٹوایا

image

پوری دنیا میں لوگ اس وقت کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کر رہےہیں لیکن وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ان تدابیر پرعملدرآمد نہیں کرتے چاہے پھرعملدرآمد نہ کر نے کی وجہ کو ئی بھی ہو۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے احمد نگر میں کورونا وائرس میں کمی کیلئے ہر ملک کی طرح لاک ڈاؤن ہے تو ایسے میں ایک خاتون معمول کے مطابق اپنا سبزی کا ٹھیلا سڑک کنارے لگائے کھڑی ہے۔

خاتون کو میونسپل کارپوریشن کے حکام نے آکر وضاحت دی کہ کورونا وائرس کا دور ہے اور آپ سڑک پر یوں ٹلا ک نہیں لگا سکتی کیونکہ اس سے رش بڑھے گا جس کے باعث لوگوں میں کورونا وائرس بھی شدت سے پھیلے گا ۔

ان ساری باتوں کو خاتون نظر انداز کرتی رہیں اور اپنا کام کرتی رہیں۔ بعد ازاں خاتون کا اپنا بیٹا موقع پر پہنچا جوکہ خود میونسپل کونسل میں ملازم تھا اس نے خود آکر اپنی والدہ کے خلاف کارروائی کی۔

راشد شفیع شیخ ضلع احمد نگر کی پٹھار ڈی میونسپل کارپوریشن میں ملازم ہے۔

اس نے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے والدہ کے خلاف کارروائی کی اور ساری سبزیاں ضبط کرکے بلدیہ کی گاڑی میں لے گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بیٹے نے اپنی ڈیوٹی سر انجام دی اور ماں کو اصولوں پر چلنا سکھایا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.